مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان نے ایک آن لائن بیان کے ذریعے دارالحکومت کابل کے رہائشیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ فوجی اور خفیہ اداروں کے مراکز سے دور رہیں۔
اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کابل میں نئے حملوں کی تیاری کر رہے ہیں۔ طالبان نے موسم بہار کے سالانہ حملوں کے سلسلے میں کابل میں فوجی مراکز اور عسکری تنصیبات پر تازہ حملوں کا انتباہ جاری کردیا ہے۔افغانستان میں طالبان اس طرح کے انتباہ پہلے بھی شہریوں کو جاری کرتے رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ